حارث رؤف کی قلندرز کے اسکواڈ میں واپسی


لاہور: دائیں پاؤں کی انجری کا شکار فاسٹ باؤلر حارث رؤف فٹ ہونے کے بعد ایک بار پھر لاہور قلندرز کے اسکواڈ کا حصہ بن گئے۔

حارث رؤف قذافی اسٹیڈیم لاہور میں شیڈول پشاور زلمی کے  خلاف میچ کے لیے لاہور قلندرز کو دستیاب ہوں گے۔

دوسری جانب سلمان ارشاد اب مزید قلندرز کا حصہ نہیں رہے۔ نوجوان فاسٹ باؤلر حارث رؤف دائیں پاؤں میں انجری کے باعث لیگ کے گذشتہ پانچ میچوں میں شرکت نہیں کرسکے تھے۔

مزید پڑھیں: لاہور قلندرز کو بڑا دھچکہ، حارث رؤف انجری کے باعث اسکواڈ سے باہر

حارث رؤف نے لیگ کے ابتدائی دو میچوں میں لاہور قلندرز کی نمائندگی کی تھی۔

ایونٹ کی ٹیکنیکل کمیٹی نے حارث رؤف کے نام کی منظوری دے دی ہے۔

کمیٹی میں پی سی بی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر وسیم خان، بازید خان، مرینہ اقبال، سمیر کھوسہ اور ڈاکٹر سہیل سلیم شامل ہیں۔


متعلقہ خبریں