اسلام آباد: وفاقی کابینہ کی اسکریننگ، اراکین کو کلیئر قرار دے دیا گیا

اسلام آباد: وفاقی کابینہ کی اسکریننگ، اراکین کو کلیئر قرار دے دیا گیا

اسلام آباد: وفاقی کابینہ کے تمام اراکین کی اسکریننگ کرنے کے بعد انہیں کورونا وائرس سے کلیئر قرار دے دیا گیا۔

کورونا وائرس عالم گیر وبا بننے کے قریب، عالمی ادارہ صحت

ہم نیوز کے مطابق وفاقی کابینہ کے تمام اراکین کی اسکریننگ کا عمل اس وقت کیا گیا جب وہ اجلاس میں شرکت کے لیے پہنچے تھے۔

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کا گزشتہ اجلاس جب منعقد ہوا تھا تو اس وقت بھی تمام اراکین کی اسکریننگ کی گئی تھی۔ اسکریننگ میں کلیئر قرار دیے جانے کے بعد ہی تمام شرکا کو اجلاس میں شریک ہونے دیا گیا تھا۔

ہم نیوز کے مطابق وفاقی کابینہ کے گزشتہ اجلاس سے قبل جن افراد کی اسکریننگ کی گئی تھی ان میں وزیراعظم عمران خان بھی شامل تھے۔

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کے تمام اراکین کی اسکریننگ اس لیے کی گئی کہ کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے جاری کردہ احتیاطی تدابیر کے عمل درآمد کو بلا امتیاز و بلا تفریق یقینی بنایا جائے۔

پنجاب: کورونا وائرس کی افواہوں سے سوشل میڈیا کے ذریعے نمٹنے کا فیصلہ

کراچی میں کورونا وائرس کے مزید دس جبکہ حیدرآباد میں ایک کیس سامنے آگیا ہے جس کے بعد ملک بھر میں متاثرین کی مجموعی تعداد 18 ہوگئی ہے۔

محکمہ صحت سندھ کے مطابق 12 افراد قرنطینہ میں موجود ہیں جب کہ صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ جن مسافروں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے وہ مختلف ممالک سے ہوائی جہازوں کے ذریعے کراچی پہنچے ہیں۔

صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ ایران اور چین سے آنے والے مسافروں کا مکمل ریکارڈ حاصل کیا گیا ہے۔ انہوں ںے تصدیق کی کہ پاک افغان سرحد مزید سات روز کے لیے بند رہے گا۔

کورونا وائرس: سندھ میں پی ایس ایل سمیت دیگر عوامی اجتماعات پر پابندی پر غور

کورونا وائرس کے باعث دنیا بھر میں ہلاکتوں کی تعداد چار ہزار ہو گئی ہے۔ یہ جان لیوا وائرس اس وقت تک کی اطلاعات کے مطابق دنیا کے 112 ممالک میں پھیل چکا ہے۔

دستیاب اعداد و شمارکے مطابق مجموعی طور پر ایک لاکھ 14 ہزار سے زائد افراد میں اس وائرس کی تشخیص ہوچکی ہے جب کہ دنیا بھر میں کورونا سے متاثرہ 63 ہزار مریض صحت یاب بھی ہو کر اپنے گھروں کو جا چکے ہیں۔

کورونا وائرس، امیر ترین شخص کو ایک دن میں 8 کھرب روپے کا نقصان

مغرب کے ملک اٹلی میں کورونا وائرس کے باعث ہلاکتوں کی تعداد چار سو 63 بتائی گئی ہے۔ اسپین میں میڈیا کے مطابق 30 افراد نے کورونا وائرس کے باعث اپنی زندگیوں کی بازیاں ہاری ہیں۔


متعلقہ خبریں