کم لوگ امیر اور زیادہ غریب ہوں تو ملک ترقی نہیں کر سکتا، وزیراعظم


اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ جب کم لوگ امیر اور زیادہ غریب ہوں تو ملک ترقی نہیں کر سکتا یہاں سب کو ترقی کے یکساں مواقع نہیں ملے۔

اسلام آباد میں ڈیٹا فار پاکستان پورٹل کے اجرا کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ حکومت ملک میں غربت کےخاتمے کے لیے پرعزم ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اپنے مقصد کا فیصلہ کر کےساری کشتیاں جلا دیں، عمران خان

انہوں نے کہا کہ مہذب معاشرے کی پہچان غریبوں کے رہن سہن سے ہوتی ہے، پاکستان میں غربت کا مقابلہ کرنا ہمارا مشن ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ پورے پنجاب کا بجٹ لاہور پر لگا دیا گیا، ترقیاتی فنڈزپسماندہ علاقوں میں خرچ کرنے کی ضرورت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے فنڈزخرچ کرتے وقت زمینی حقائق کو نہیں دیکھا جاتا، ایک علاقے پر فنڈزخرچ کرنےسے دوسرے علاقے محروم  رہ جاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ڈیٹا فارپاکستان کےذریعےمعلوم ہوگا کہ کہاں فنڈزخرچ کرنے ہیں، ڈی جی خان پسماندہ علاقہ ہے وہاں زیادہ پیسے خرچ ہونے چاہیئے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب پسماندہ علاقے ڈی جی خان سے ہیں، انہوں نےجب اس علاقے پرپیسہ لگانا شروع کیا توشورمچایا گیا۔


متعلقہ خبریں