حکومت میں اگر ہمت ہے تو جنوبی پنجاب صوبہ بنا کر دکھائیں، اویس لغاری


ڈیرہ غازی خان: مسلم لیگ ن پنجاب کے سیکرٹری جنرل سرداراویس لغاری کا کہنا ہے کہ حکومت کے پاس ساڑھے تین سال ہیں اگرہمت ہے تو جنوبی پنجاب صوبہ بنا کر دکھائیں۔

فورٹ منرو میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کہتی تھی ہم جنوبی پنجاب صوبہ بنائیں گے،صوبہ تو دور کی بات آج تک سیکرٹریٹ بھی نہیں بنا سکے ،

اویس لغاری کا کہنا تھا کہ عمران خان مسلم لیگ ن کے دور حکومت میں شروع اور مکمل ہونے والے منصوبوں کا افتتاح کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت ساتھ دے تو نیا صوبہ کچھ دنوں میں بن سکتا، اویس لغاری

ان کا کہنا تھا کہ کراچی ہو یا مظفرگڑھ کا طیب اردگان اسپتال سب منصوبےمسلم لیگ ن کے دورحکومت کے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اسٹیل پل کا منصوبہ پاکستان کا سب سے بڑا منصوبہ ہے جس سے بلوچستان اورپنجاب کےدرمیان فاصلے کم ہوئے ہیں، سنا ہے آئندہ چند ماہ تک وزیراعظم اس منصوبے کا بھی افتتاح کرنےآ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نےہمارے اوپربے بنیاد اورجھوٹے مقدمے بنائے جبکہ ان کا ایک بھی الزام ثابت نہیں ہوسکا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ بجلی سستی کرنے کے دعویدارؤں نے بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کردیا ہے۔


متعلقہ خبریں