شادی کی خواہش جرم بن گئی: ماں نے مطلقہ بیٹی کو گولی مار دی

پسند کی شادی: بیٹے نے اجازت نہ ملنے پر باپ کو قتل کردیا

فوٹو: فائل


چنیوٹ: مطلقہ بیٹی کی جانب سے دوسری شادی کی خواہش جرم بن گئی۔ ماں نے اپنی ہی بیٹی کو گولی مار دی جسے شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا۔

فیصل آباد: بیٹے کے مبینہ فائر سے ماں جاں بحق

ہم نیوز کے مطابق چنیوٹ کی رہائشی امینہ کو طلاق ہوچکی تھی۔ اس نے اپنی ماں شمیم بی بی سے اس خواہش کا اظہار کیا کہ وہ دوسری شادی کرنا چاہتی ہے۔

علاقہ پولیس کے مطابق مطلقہ بیٹی کی جانب سے دوسری شادی کرنے کی خواہش پر ماں بیٹی کے درمیان جھگڑا ہوا اور ماں نے اپنی ہی بیٹی کو گولی مار دی۔

پولیس کے مطابق امینہ گولی لگنے سے شدید زخمی ہوئی ہے۔ پولیس نے زخمی حالت میں اسے فوری طور پر علاج معالجے کے لیے قریبی اسپتال منتقل کردیا ہے۔

24 سالہ ٹک ٹاک ماڈل کو بوائے فرینڈ نے قتل کردیا

ہم نیوز کو علاقہ پولیس نے بتایا ہے کہ ملزمہ شمیم بی بی کو جائے وقوع سے گرفتار کرلیا گیا ہے۔ پولیس اس سلسلے میں مزید تفتیش کررہی ہے۔

گوجرانوالہ میں جنوری 2020 میں ماڈل ٹاؤن کے علاقے میں بیٹے نے باپ کو گولی مار کر قتل کردیا تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ن لیگ سے تعلق رکھنے والے باپ نے بیٹے کو دوستوں کے سامنے ڈانٹا تھا جس پر اسے رنج ہوا اور اس نے فائرنگ کردی۔

لاہور میں لے پالک بیٹے نے والدہ کو قتل کردیا

باپ عابد سندھو بیٹے کی جانب سے چلائی جانے والی گولی لگنے سے موقع پر دم توڑ گیا تھا۔ علاقہ پولیس نے ملزم ولید کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کردی تھی۔


متعلقہ خبریں