حکومتی جماعتوں کی پارلیمانی پارٹی کا اہم اجلاس طلب


اسلام آباد: حکومتی جماعتوں کی پارلیمانی پارٹی کا اہم اجلاس طلب کرلیا گیا ہے۔

حکومت کی اتحادیوں کو منانے کی کوشش، اہم ملاقات کی اندرونی کہانی

ہم نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت پاکستان تحریک انصاف اور اس کی اتحادی جماعتوں کی پارلیمانی جماعتوں کا اجلاس جمعرات کو منعقد ہوگا۔

اس ضمن میں ذمہ دار ذرائع نے ہم نیوز کو بتایا ہے کہ پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں ملک کی سیاسی اور معاشی صورتحال کا بطورخاص جائزہ لیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں اراکین قومی اسمبلی وزیراعظم عمران خان کو درپیش مسائل سے آگاہ کریں گے اور اپنے حلقہ انتخاب کی صورتحال سے آگاہی  دلائیں گے۔

کم لوگ امیر اور زیادہ غریب ہوں تو ملک ترقی نہیں کر سکتا، وزیراعظم

ہم نیوز کو ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم اراکین قومی اسمبلی کو حکومتی اقدامات سے آگاہ کریں گے اور بتائیں گے کہ سیاسی، سماجی، معاشی اور اقتصادی محاذوں پہ عوام الناس کے مفاد میں کون کون سے دور رس اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں اراکین پارلیمنٹس کے ترقیاتی فنڈز سے متعلق امور پر بھی غور و خوص کیا جائے گا۔

پی ٹی آئی کی اتحادی جماعت ایم کیوایم وفاقی حکومت سے مایوس

ہم نیوز کے مطابق اجلاس میں وہ حکمت عملی بھی طے کی جائے گی جو قومی اسمبلی کے اجلاس میں حکومتی اور اتحادی سیاسی جماعتیں اپنائیں گی۔


متعلقہ خبریں