خیبر پختونخوا میں بارشوں کا نیاسلسلہ کل سے شروع ہو نے کا امکان

ہوشیار: جمعہ سے پیر، سندھ اور بلوچستان میں بارش کی پیشنگوئی

فائل فوٹو


پشاور: پاکستان کے صوبے خیبر پختونخوا میں بارشوں کا نیاسلسلہ کل سے شروع ہو نے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کا سلسلہ جمعہ کے روز تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

اس ضمن میں ڈی جی، پی ڈی ایم اے نے تیز بارشوں، برفباری اور ژالہ باری کے پیش نظر متعلقہ اداروں کو پیشگی اقدامات اٹھانے کی ہدایات کر دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا: حالیہ بارشوں سے 23 افراد جاں بحق اور 54 زخمی

محکمہ موسمیات نے تیز بارشوں کے باعث صوبے کے حساس اضلاع میں فلیش فلڈنگ اور لینڈ سلائیڈنگ کاخدشہ ظاہر کیا ہے۔

پی ڈی ایم اے نے ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا ہےکہ  جہاں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہو وہاں پر چھوٹی بھاری مشینری کی دستیابی یقینی بنائی جائے اور سیاحوں کو محفوظ مقامات کی نشاندہی سمیت لینڈ سلائیڈنگ اور دیگر خطرات سے باخبر رکھا جائے۔


متعلقہ خبریں