سوات، گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

earth quick

سوات: خیبر پختونخوا کے ضلع سوات اور گرد و نواح  میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔ شانگلہ میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے

ہم نیوز کے مطابق زلزلے کی شدت 4.4 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کی گہرائی 110 کلومیٹر زیر زمین تھی۔ زلزلے کا مرکز پاکستان، افغانستان اور تاجکستان کا سرحدی علاقہ تھا۔

خیال رہے کہ 28 فروری کو خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور سمیت صوبے کے کئی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4.7 تھی جبکہ اس کا مرکز ضلع دیر اور گہرائی زیر زمین 16 کلو میٹر تھی۔

مزید پڑھیں: زلزلے کیسے اور کیوں آتے ہیں؟

میڈیا رپورٹ کے مطابق پشاور کے علاوہ اوکزئی، مالاکنڈ، چترال، دیر بالا اور دیگر علاقوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔

 


متعلقہ خبریں