بلوچستان میں کورونا وائرس کا پہلا مریض سامنے آ گیا

فائل فوٹو


کوئٹہ: سندھ کے بعد بلوچستان میں بھی کورونا وائرس کا پہلا مریض سامنے آ گیا ہے۔ 

بلوچستان حکومت کے ترجمان لیاقت شاہوانی نے کہا ہے کہ  بارہ سالہ بچے میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ بچہ تھیلیسیمیا کا مریض ہے اور خون کی کمی کی شکایت کی وجہ سے علاج کی غرض سے والدہ، پھوپھی اور دیگر 3 بچوں سمیت تفتان قرنطینہ سینٹر سے کل رات کوئٹہ منتقل کیا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ متاثرہ بچہ اور اسکا خاندان 29 فروری کو ایران بارڈر کراس کرکے پاکستان میں داخل ہوئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد: کورونا ٹیسٹنگ کٹس درآمد کرنے کا فیصلہ

لیاقت شاہوانی نے بتایا کہ خاندان کے ایران میں کورونا وائرس سے متاثرہ علاقوں کے سفری تاریخ کی بنیاد پر خون کے نمونے لیبارٹری بھجوائے گئے جہاں صرف ایک بارہ سالہ بچے میں وائرس کی تشخیص ہوئی ۔

انہوں نے کہا کہ دیگر 3 بچے، بچوں کی والدہ اور پھوپھی کے خون کے نمونے منفی پائے گئے اور کرونا کی تصدیق نہیں ہوئی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ کورونا سے متاثرہ بچے کو آئسولیش روم میں منتقل کر دیا گیا ہے اور علاج شروع کر دی گئی ہے، متاثرہ بچے کے خاندان کا تعلق بلوچستان سے نہیں بلکہ کسی اور صوبے سے ہے۔


متعلقہ خبریں