کراچی: گلبہار میں زمیں بوس ہونے والی عمارت کے متاثرین کا احتجاج

سانحہ گلبہار کے متاثرین کو عمارت تعمیر کرکے دوں گا، پی ٹی آئی رہنما

کراچی: شہر قائد کے علاقے گلبہار میں زمیں بوس ہونے والی چھ منزلہ عمارت کے متاثرین اور سانحہ میں جاں بحق ہو جانے والوں کے لواحقین نے احتجاج شروع کردیا ہے۔ متاثرین کے احتجاج کے باعث سڑکوں پہ بدترین ٹریفک جام ہوگیا ہے اور گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی ہیں۔

کراچی:کم رقبے پر تعمیر بلند عمارتوں کیخلاف آپریشن جاری

ہم نیوز کے مطابق متاثرہ خاندانوں کی جانب سے احتجاج کرنے والوں میں مرد، خواتین اور بچے بھی شامل ہیں جو حکومت اور بلڈر کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے سخت غم و غصے کا اظہار کررہے ہیں۔

احتجاجی مظاہرین نے ہم نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وہ حکومتی بے حسی پر شدید رنجیدہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اتنا بڑا سانحہ ہوا اور دو درجن سے زائد افراد داعی اجل کو لبیک کہہ گئے لیکن کسی ایک حکومتی نمائندے کو ہمدردی کے دو لفظ بولنے کی بھی توفیق نہیں ہوئی۔

کراچی: گلبہار میں گرنے والی عمارت کی تحقیقات کے لیے کمیٹی قائم

متاثرین کے مطابق کسی بھی حکومتی نمائندے نے آنے اور داد رسی کرنے کی زحمت تک گوارہ نہیں کی۔

ہم نیوز کے مطابق متاثرین نے بلڈر کے خلاف شدید نعرے بازی کرتے ہوئے استفسار کیا کہ اب ہمارے لیے چھت کا بندوبست کون کرے گا؟

کراچی: عمارت گرنے سے ایک ہی خاندان 9 افراد کھو بیٹھا، ورثا غم سے نڈھال

گلبہار میں زمیں بوس ہونے والی عمارت کے ملبے تلے دب کر کل 27 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔ اس سانحے میں ایک ایسا بھی خاندان شامل ہے جس کے 9 افراد دار فانی سے کوچ کرگئے ہیں۔


متعلقہ خبریں