کرس لین اور فخر زمان کی شراکت داری نے میچ کا رخ تبدیل کر دیا، کارلوس بریتھ ویٹ


لاہور: پشاور زلمی کے کھلاڑی کارلوس بریتھ ویٹ نے کہا ہے کہ کرس لین اور فخر زمان کی شراکت داری نے میچ کا رخ تبدیل کر دیا۔

میچ کے بعد زلمی کے مینیجر محمد ارشد کے ہمراہ  پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ لاہور قلندرز نے بہت اچھا اننگز کا آغاز کیا اور پاور پلے میں بھی اچھا کھیل کر ہمیں دباؤ میں ڈالا۔

ان کا کہنا تھا کہ  راحت علی کا آج برا دن تھا ویسے ہماری باولنگ لائن اپ بہترین ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل 5: اب تک کی بہترین کارکردگی کس نے دکھائی؟

پشاور زلمی کے مینیجرمحمد ارشد نے کہا کہ 190 سے 180 رنز اچھا اسکور ہوتا ہے تاہم  ہمارے پاس آج اسپن کی کمی تھی۔

انہوں نے کہا کہ  شعیب ملک سے باولنگ کرانے یا نہ کرانے کا فیصلہ کپتان نے کیا، اگر باولنگ دے بھی دیتے تو ہوسکتا ہے انہیں بھی سکور پڑ جاتا۔

ان کا کہنا تھا کہ  ہماری کوشش ہوگی کہ اپنا آخری میچ جیت کر پلے آف میں جگہ یقینی بنائے۔

 


متعلقہ خبریں