فلم ’ انتظار ‘ کا ٹریلر جاری کر دیا گیا



اسلام آباد: سکینہ سمو کی فلم ’ انتظار‘ کا آفیشل ٹریلر یوٹیوب پر جاری کر دیا گیا ہے۔

فلم کی ڈائریکٹر اور پروڈیوسر سکینہ سمو ہیں جبکہ اس فلم کی کہانی بی گل نے لکھی ہے جو رواں ماہ 20 مارچ کو بڑے پردے پر ریلیز کی جائے گی۔

فلم کے مرکزی کردار میں سینیئر اداکارہ ثمینہ احمد سمیت خالد احمد، کیف غزنوی، رضا علی عابد اور عدنان جعفر شامل ہیں۔

مزید پڑھیں : پاکستان میں پہلی ترک فلم کی نمائش13 مارچ کو ہوگی

یاد رہے گزشتہ ماہ اپنی فلم کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ اور ہدایت کارہ سکینہ سمو کا کہنا تھا کہ ’انتظار‘ ایک منفرد فلم ثابت ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ اس فلم کی کہانی اب تک بنائی گئی فلمو ں سے بالکل مختلف ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ان کی کوشش ہوتی ہے کہ شائقین کو وہ بطور اداکارہ اور ہدایت کارہ کچھ نیا متعارف کر وائیں۔

 


متعلقہ خبریں