پاکستان: بیرون ملک سے آنے والی ترسیلات زر میں اضافہ

پاکستان: بیرون ملک سے آنے والی ترسیلات زر میں اضافہ

فائل فوٹو


اسلام آباد: مالی سال 20 میں جولائی تا فروری کے دوران کارکنوں کی 15,126.5 ملین ڈالرزترسیلات زر موصول ہوئی ہیں۔

ترسیلات زر میں ریکارڈ اضافہ، چھ سال کی بلند ترین سطح پر

ہم نیوز نے ذمہ دار ذرائع سے بتایا ہے کہ جولائی تا فروری تک کے عرصے میں مالی سال 2019  کے موصولہ 14,355.8 ملین ڈالرز کے مقابلے میں 770.7 ملین ڈالر اضافہ یا 5.4 فیصد نمو ظاہر ہوتی ہے۔

ذرائع کے مطابق فروری 2020 کے دوران کارکنوں کی ترسیلات زر کی مالیت 1,824.3 ملین ڈالرز رہی ہیں۔

ہم نیوز کے مطابق جنوری 2020 کے موصولہ 1,907.3 ملین ڈالرز کے مقابلے میں 83 ملین ڈالرز یا 4.4 فیصد کمی ظاہر ہوتی ہے۔

فروری 2019 کے 1,581.8 ملین ڈالرز کے مقابلے میں رواں برس کے ماہ فروری میں 242.6 ملین ڈالرز یا 15.3 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

ترسیلات زر میں اضافہ، عمران خان کا بیرون ملک پاکستانیوں کا شکریہ

ذرائع کے مطابق فروری 2020 کے دوران کارکنوں کی ترسیلات زر میں بڑی رقوم سعودی عرب (421.96 ملین ڈالرز) سے آئیں۔

ہم نیوز نے ذرائع سے بتایا ہے کہ گذشتہ ماہ متحدہ عرب امارات سے (387.1 ملین ڈالر) اور امریکہ سے (333.5 ملین ڈالرز) آئے تھے۔

دستیاب اعداد و شمار کے مطابق فروری 2020 برطانیہ سے (253.5 ملین ڈالرز) موصول ہوئے ہیں۔

ترسیلات زر میں 17 فیصد اضافہ، وزیراعظم معاشی کامیابیوں پر مطمئن

ہم نیوز کے مطابق فروری 2020 میں موصول ہونے والے ترسیلات زر جنوری 2020 کے مقابلے میں بالترتیب 2.6 فیصد، 2.1 فیصد، 0.5 فیصد اور15.2 فیصد کمی ظاہر ہوتی ہے۔


متعلقہ خبریں