نزلہ، زکام اور بخار میں مبتلا افراد میچ گھر پہ دیکھیں، وزیراعلیٰ سندھ

نزلہ، زکام اور بخار میں مبتلا افراد میچ گھر پہ دیکھیں، وزیراعلیٰ سندھ

فوٹو: ہم نیوز


کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے مشورہ دیا ہے کہ جن افراد کو نزلہ، زکام یا بخار ہو وہ بھی میچ گھر پہ بیٹھ کر دیکھیں۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح سے کورونا وائرس پوری دنیا میں پھیلا ہے اس کی توقع نہیں کی جارہی تھی۔

بلوچستان میں کورونا وائرس کا پہلا مریض سامنے آ گیا

ہم نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ کورونا وائرس کے حوالے سے پوری دنیا میں تشویش ہے۔ انہوں نے کہا کہ لیکن اس میں گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ کل 16 لاکھ کیسز میں سے آدھے سے زیادہ صحت یاب بھی ہوئے ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ نے واضح کیا کہ ہمارے پاس چین سے یہ وائرس نہیں آیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ 26 فروری کو کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آیا تھا۔

سندھ میں دو نئے کیسز، کورونا متاثرین کی تعداد 18 ہوگئی

سید مراد علی شاہ نے کہا کہ اس وقت سندھ میں کورونا کے 15 مریض موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 13836 لوگ ایران سے پاکستان آئے ہیں جن میں سے صرف 2235 سندھ کےرہائشی تھے۔

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے کہا کہ حکومت سندھ نے 2355 افراد سے رابطہ کیا اور مشتبہ لوگوں کو قرنطینہ میں رکھا۔ ان کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کے سارے کے سارے کیسز باہر سے سندھ میں آئے ہیں۔

کورونا وائرس : عالمی معیشت کو 315 کھرب روپے سے زائد کا نقصان متوقع

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے واضح کیا کہ کورونا وائرس کا کوئی سیکنڈری کیس سامنے نہیں آیا ہے۔


متعلقہ خبریں