کوروناوائرس سے ہلاکتوں کی تعداد4295 ہوگئی

کورونا وائرس

فائل فوٹو


اسلام آباد: کورونا وائرس سے دنیا بھر میں ہلاکتوں کی تعداد 4295 ہوگئی ہے اور ایک لاکھ 19 ہزار ایک سو 84 افراد اس وائرس سے متاثر ہیں۔

اب تک کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے 66ہزار617مریض صحت یاب بھی ہوئے ہیں۔ برطانیہ میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد6 ہوگئی ہے جبکہ برطانوی وزیرصحت ناڈین ڈوریس میں بھی کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی جس بعد انہیں آئیسولیشن وارڈ میں منتقل کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  کورونا وائرس عالم گیر وبا بننے کے قریب، عالمی ادارہ صحت

برطانیہ میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد383ہوگئی۔ جان لیوا وائرس سے اٹلی میں ہلاکتوں کی تعداد631، ایران میں 291، جنوبی کوریا میں 80، فرانس میں 33 اور جرمنی میں دو ہوگئی ہے۔

امریکہ میں کورونا وائرس سے مزید چارافرادجان کی بازی ہار گئے ہیں جس سے ہلاکتوں کی  مجموعی تعداد30 ہوگئی ہے۔  امریکہ میں975، اٹلی میں10ہزار149 اورایران میں8042 افراد متاثر ہیں۔ جاپان12،  سوئٹزرلینڈ3، برطانیہ میں6 افراد کورونا سے ہلاک ہوگئے ہیں

جنوبی کوریا میں7ہزار513، فرانس1784اور اسپین میں 1695، جرمنی1565، جاپان581 اورسوئٹزرلینڈ میں476 افراد میں کورونا کی تصدیق ہو چکی ہے۔

سوئیڈن355، ناروے277، بیلجیم267 اور ڈنمارک میں264، الجیریا20، روس20 اورپولینڈ میں18 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

عالمی ادارہ صحت نے خبردار کیا ہے کہ کورونا وائرس ایک عالم گیر وبا بننے کے قریب ہے اور اس سے  لوگوں کو سنگین عارضے بھی لاحق ہوسکتے ہیں۔

کورونا وائرس میں اموات کی شرح فلو سے کہیں زیادہ ہے اور اب تک اس سے دنیا بھر میں 3 اعشاریہ 4 فیصد ہلاکتیں ہوئی ہیں۔ عالمی ادارہ صحت نے کہا ہے کہ وائرس کو اب بھی مناسب اقدامات کر کے اسے روکا جا سکتا ہے۔ خیال رہے کہ کورونا وائرس دنیا کے ایک سو بارہ ممالک میں پھیل چکا ہے۔


متعلقہ خبریں