افغان صدر نے طالبان قیدیوں کی رہائی کے پروانے پر دستخط کر دیے

میں اسٹینڈ لیتا تو یہ سب مارے جاتے، اشرف غنی

فوٹو: فائل


کابل: افغان صدر اشرف غنی نے طالبان امریکہ معاہدے کے تحت طالبان قیدیوں کی رہائی کے پروانے پر دستخط کردیے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق افغان صر کے دستخط کے بعد ایک ہزار طالبان قیدیوں کو رہائی ملنے کا امکان ہے۔ طالبان قیدیوں کی رہائی کا عمل 4 روز میں شروع ہو جائے گا۔

طالبان امریکہ معاہدے کے تحت 1500 طالبان قیدیوں کو رہا کیا جائے گا اور قیدیوں کی رہائی کا مقصد براہ راست امن مذاکرات کی راہ ہموار کرنا ہے۔

معاہدے میں یہ بھی طے پایا ہے کہ رہا کیے جانے والے طالبان قیدی دوبارہ پرتشدد کارروائیوں کا حصہ نہیں بنیں گے جبکہ افغان قیدیوں کی بھی جلد رہائی کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ قیدیوں کی رہائی امریکہ طالبان معاہدے کا حصہ تھی۔

یہ بھی پڑھیں طالبان کی امن معاہدہ توڑنے سے متعلق خبروں کی تردید

دوسری جانب اقوام متحدہ نے امریکہ طالبان معاہدے کی توثیق کر دی اور قرار داد میں امن عمل یقینی بنانے کے لیے انٹرا افغان مذاکرات پر زور دیا گیا۔

معاہدے کے مطابق تمام غیر ملکی افواج 14 ماہ میں افغانستان سے نکل جائیں گی۔


متعلقہ خبریں