اسٹاک مارکیٹ: 100 انڈیکس میں 22 پوائنٹس کی کمی

سٹاک ایکسچنج

کراچی: کاروباری ہفتے کے تیسرے روز پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا اختتام مندی کے رجحان سے ہوا ہے۔

بدھ کے روز جب مارکیٹ کھلی تو انڈیکس 37695 پر تھا اور ابتدائی ایک گھنٹے میں ہی دو سو سے زائد پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا۔

کورونا وائرس کے سبب دنیا بھر کی مارکیٹس میں مندی دیکھی جا رہی ہے جس کے سبب عالمی معیشت کی شرح نمومیں 2 اعشاریہ 5 فیصد کمی کا خدشہ ہے۔

بعد ازاں کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس میں 22 پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی جس کے بعد کاروبار کا اختتام 37 ہزار 673 کی سطح پر ہوا۔

اسٹاک مارکیٹ میں 173،818،693 شیئرز کا لین دین ہوا جن کی مالیت 10،626،835،584پاکستانی روپے رہی۔

اسکرین شاٹ

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز بھی اسٹاک مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے۔ کے ایس ای 100 انڈیکس میں کاروبار کا آغاز 37 ہزار 58 پوائنٹس پر ہوا اور ابتدا میں انڈیکس منفی زون میں ٹریڈ کرتا نظر آیا۔ ابتدا میں انڈیکس میں 145 پوائنٹس کی کمی ہوئی اور انڈیکس 36 ہزار 913 پوائنٹس تک گرا۔

منگل کے روز کاروبار کے اختتام پر100 انڈیکس میں 636 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا اور225,939,560 شیئرز کا لین دین ہوا جس کی مالیت پاکستانی روپوں میں 15,473,039,656 پاکستانی روپے رہی۔

کاروباری ہفتے کے پہلے روزاسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز38218 سے ہوا اور شدید مندی کے سبب اختتام 1160 پوائنٹس کی کمی پر ہوا تھا۔


متعلقہ خبریں