ای سی سی اجلاس، گندم کی قیمت 14 سو روپے من مقرر کرنے کا فیصلہ مؤخر

مشیر خزانہ کی زیرصدارت ای سی سی کا اجلاس آج ہو گا

فوٹو: فائل


اسلام آباد: اقتصادی رابطہ کمیٹی نے گندم کی قیمت 14 سو روپے من مقرر کرنے کا فیصلہ کل تک کے لیے مؤخر کر دیا۔

مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ ای سی سی نے گندم کی امدادی قیمت 14 سو روپے فی من مقرر کرنے کا معاملہ کل تک کے لیے مؤخر کر دیا۔ گندم کی امدادی قیمت کے تعین کے لیے ای سی سی کا خصوصی سیشن کل دوپہر کو ہو گا۔

کل ہونے والے اجلاس میں آٹے کی قیمت کم سے کم سطح تک رکھنے کے لیے قابل عمل تجاویز زیر غور آئیں گی۔

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے پاور ڈویژن کے لیے 20 ارب روپے کا خصوصی ریلیف پیکج منظور کر لیا۔ پاور ڈویژن جون تک 5 برآمدی سیکٹرز کو سستی بجلی فراہم کرتا رہے گا۔

گزشتہ اجلاس میں 8 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا تھا جس میں کے الیکٹرک صارفین کے لیے بجلی مہنگی کرنے کی سمری بھی شامل تھی۔

یہ بھی پڑھیں جہانگیر ترین کی یوٹیلٹی اسٹورز کو سستے دام چینی فراہمی کی پیشکش

اس سے قبل اقتصادی رابطہ کمیٹی نے 3 لاکھ ٹن گندم درآمد کرنے کی منظوری دی۔ گندم درآمد کرنے کی اجازت 31 مارچ تک کے لیے دی گئی۔


متعلقہ خبریں