پڑھنے کیلئے نام آصف زرداری رکھنے کی شرط

فائل فوٹو


چنیوٹ: نئے کپڑے، نئے جوتے، نئی کتابیں اور جیب خرچ، اسکول جانے والے بچے کی عام طور پر یہی خواہشیں ہوتی ہیں لیکن ایک بچہ ایسا بھی ہے جس نے پڑھنے کیلئے انوکھی شرط رکھ دی ہے۔

پنجاب کے ضلع چنیوٹ کے نواحی علاقے ٹبی للیرہ کے 8 سالہ بچے نے اسکول پڑھنے کیلئے والدین کے سامنے انوکھی شرط رکھی ہے۔

چنیوٹ کے آٹھ سالہ آصف شہزاد نے پڑھنے کیلئے والدین سے کہا ہے کہ اگر پڑھانا ہے تو اس کا نام تبدیل کر کے آصف علی زرداری رکھا جائے۔

تصویر: ہم نیوز

آصف شہزاد نے کہا ہے کہ جب تک میرا نام تبدیل کر کے آصف زرداری نہیں رکھا جاتا میں اسکول نہیں جاؤں گا۔

والدین کو بچے کے سامنے بےبس ہوکر نام تبدیل کرانے کیلئے نادرا آفس  سے رجوع کرنا پڑا۔ قومی شناختی کارڈ جاری کرنے والے ادارے نادرا نے والد کی درخواست پر ان کے بیٹے کا نام آصف علی زرداری کردیا ہے۔

ٹبی للیرہ کے رہائشی شمیر کے 8 سالہ بیٹے نے اپنے ہم نام اور سابق صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کی خواہش کا اظہار بھی کیا ہے۔


متعلقہ خبریں