منصوبہ بندی کے تحت مودی کو وزیر اعظم بنایا گیا، فیاض الحسن چوہان


لاہور: وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ منصوبہ بندی کے تحت نریندر مودی کو بھارتی وزیر اعظم بنایا گیا۔

پنجاب کے وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اس وقت اپنی بقا کی جنگ لڑ رہا ہے جبکہ وزیر اعظم عمران خان ہر پلیٹ فارم پر پاکستان اور مسلمانوں کا مقدمہ لڑ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان اس ملک کا مان ہیں جنہوں نے کلکتہ میں کھڑے ہو کر کہا کہ آج کا میچ پاکستان جیتے۔

صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ ہندوتوا کے علمبردار اس وقت پاک آرمی کے خلاف پروپیگنڈہ کرتے ہیں لیکن پاکستان ایک دفاعی ریاست ہے اور فوج ہمارے ماتھے کا جھومر ہے۔ اس وقت پاکستان کے پاس مضبوط سیکیورٹی فورسز ہیں۔

فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ ہم امن کے خواہش مند ہیں جسے مودی ہماری کمزوری نہ سمجھے۔ منصوبہ بندی کے تحت نریندر مودی کو بھارتی وزیر اعظم بنایا گیا۔

انہوں نے کہا کہ سال 2005 میں بھارتی گجرات میں مسلمانوں کا قتل عام ہوا اور سال 2010 میں نریندر مودی کو امریکہ نے ویزہ دینے سے انکار کیا تھا۔ مودی نے خود دو قومی نظریہ کو سچ ثابت کر دیا جبکہ مودی نے تسلیم کیا کہ پاکستان کو تقسیم کرنے میں اس کا کردار ہے۔

یہ بھی پڑھیں ’وزیر اعظم کا بیانیہ مسلم لیگ ن نے بھی اپنا لیا‘

فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ نریندر مودی میں مسلمانوں کے خلاف زہر بھرا ہوا ہے جبکہ نریندر مودی کے پیچھے بی جے پی اور آر ایس ایس ہے۔ بھارتی سازش پاکستان کے عوام کو بے وقوف بنانے کی کوشش ہے۔


متعلقہ خبریں