نایاب سفید زرافے کی نسل معدوم ہونے کا خطرہ

نایاب سفید زرافے کی نسل معدوم ہونے کا خطرہ

فائل فوٹو


دنیا بھر میں نایاب سفید زرافے کی نسل معدوم ہونے کا خطرہ پیدا ہوگیا ہے۔

افریقہ وائلڈ لائف فاؤنڈیشن کے مطابق تیس سال میں زرافوں کی چالیس فیصد آبادی ختم ہوئی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ مجموعی طور پر تین سفید زرافے رہ گئے تھے جن میں سے دو کا غیرقانونی شکار کر لیا گیا ہے۔

وائلڈ لائف فاؤنڈیشن کا کہنا ہے کہ اب صرف ایک نر زرافہ زندہ ہے۔

کینیا میں غیر قانونی شکار کرنے والوں نے دو سفید زرافوں کو مار دیا جس کے بعد دنیا بھر میں اب صرف ایک سفید زرافہ باقی بچا ہے۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے دونوں زرافوں کو آخری بار تین مہینے پہلے دیکھا گیا تھا۔

شکار ہونے والے زرافوں کی باقیات شمال مشرقی کینیا کی گاریسا کاؤنٹی سے برآمد کی گئی ہیں۔ کینیا وائلڈ لائف سوسائٹی نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق دو ہزار سترہ میں سفید زرافوں کی تصاویر سامنے آنے کے بعد دنیا بھر میں نایاب نسل کے ان زرافوں کی دھوم مچ گئی تھی۔

افریقہ وائلڈ لائف فاؤنڈیشن کے مطابق 1985 میں سفید زرافوں کی آبادی ایک لاکھ 55 ہزار تھی جو 2015 میں 97 ہزار رہ گئی تھی۔ 30 سال میں زرافوں کی 40 فیصد آبادی ختم ہو چکی ہے۔


متعلقہ خبریں