حزب اختلاف کے اتحاد میں مسلم لیگ ن رکاوٹ ہے، اعتزاز احسن

فوٹو: فائل


حیدرآباد: پیپلز پارٹی کے رہنما اور معروف قانون دان اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ حزب اختلاف کے اتحاد میں مسلم لیگ ن رکاوٹ ہے۔

معروف قانون دان اعتزاز احسن نے حیدرآباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی رہائی کے لیے اسلام آباد کا رخ کیا تھا اور وہ اس میں کامیاب ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف کا ملک سے باہر جانا انوکھی ریلیف ہے اور وزیر اعظم عمران خان کی حکومت اس بات کی ذمہ دار ہے کہ انہوں نے نواز شریف کو ملک سے باہر جانے کی اجازت دی۔ دونوں بھائیوں کی طبیعت ٹھیک ہے اور وہ اپنے پیسے بچا کر ملک سے باہر نکل گئے۔

اعتزاز احسن نے کہا کہ حکومت اب نواز شریف کو واپس نہیں لا سکتی، یہ وہی نواز شریف ہیں جو یہاں مرے جا رہے تھے اور لندن میں ملاقاتیں کر رہے ہیں۔ کیا شہباز شریف نواز شریف کو سوٹ کیس میں بند کر کے لاسکتے ہیں ؟

انہوں نے کہا کہ حزب اختلاف کے اتحاد میں مسلم لیگ ن رکاوٹ ہے جبکہ انہوں نے ضمانت دی ہے کہ وہ اپنا ووٹ عمران خان کے خلاف نہیں ڈالیں گے۔

یہ بھی پڑھیں صوبہ جنوبی پنجاب کا بل اسمبلی میں پیش کیا جائے گا، شاہ محمود قریشی

کورونا وائرس سے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس سب سے بڑا ڈیزاسٹر ہے جس نے اٹلی میں لوگوں کو گھروں میں پابند کر دیا ہے۔


متعلقہ خبریں