ترکی میں کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آ گیا

کورونا وائرس: دنیا میں 2 کروڑ 31 لاکھ سے زائد افراد متاثر

فوٹو: فائل


استنبول: ترکی میں کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آ گیا جبکہ انڈونیشیا میں کورونا وائرس سے پہلا شخص ہلاک ہو گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق مہلک وائرس نے ترکی میں بھی پنجے گاڑنا شروع کر دیے۔ ترکی میں کورونا وائرس کا پہلا کیس رپورٹ ہو گیا۔ متاثرہ شخص یورپی ملک سے واپس آیا تھا۔

دوسری جانب انڈونیشیا میں کورونا وائرس سے پہلی ہلاکت سامنے آ گئی جبکہ انڈونیشیا میں مہلک وائرس سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد 27 ہو گئی۔

عراق کے شہر کربلا میں کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے جمعہ کے اجتماعات پر پابندی عائد کر دی گئی۔

واضح رہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد ہزار 295 ہو گئی جبکہ ایک لاکھ 19 ہزار ایک سو 84 افراد متاثر ہو چکے ہیں۔

اب تک کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے 66 ہزار617 مریض صحت یاب بھی ہوئے ہیں۔ برطانیہ میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 6 ہوگئی جبکہ برطانوی وزیر صحت ناڈین ڈوریس میں بھی کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی جس بعد انہیں آئیسولیشن وارڈ میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں اسکردو:14 سالہ بچے میں کورونا وائرس کی تصدیق

برطانیہ میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 383 ہو گئی۔ جان لیوا وائرس سے اٹلی میں ہلاکتوں کی تعداد 631، ایران میں 291، جنوبی کوریا میں 80، فرانس میں 33 اور جرمنی میں دو ہو گئی۔


متعلقہ خبریں