بھاگنا مشکل نہیں،تین گھنٹے میں کابل سے رابطہ کرسکتا ہوں:شاہد خاقان

ہمارے اراکین کو ووٹ بدلنے کے لیے کہا گیا ہے، شاہد خاقان عباسی

اسلام آباد: سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پاکستان سے بھاگنا مشکل نہیں ہے۔ انہوں نے چیلنج دیتے ہوئے کہا کہ اب سے تین گھنٹے بعد آپ سے کابل سے رابطہ کرسکتا ہوں۔

حکومت گرانے یا مائنس ون فارمولے کے حمایتی نہیں، شاہد خاقان عباسی

ہم نیوز کے مطابق قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف کو نیب قوانین میں خامیوں سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں نے اور سید خورشید شاہ نے مل کر چیئرمین نیب لگایا اور اب دونوں ہی نیب کے شکنجے میں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نیب میں سید خورشید شاہ سے ملاقات ہوئی تو کہا کہ اب دیکھ لیں۔ انہوں نے طنزیہ انداز میں کہا کہ چیئرمین نیب کی تعیناتی کے علاوہ میں نے سب کچھ غلط کیا۔

پی ایم ایل (ن) کے مرکزی رہنما نے کہا کہ سابق وزیراعظم میاں نواز شریف نے بھی صرف دو ہی کام ٹھیک کیے  لیکن وہ کام کیا ہیں؟ یہ میں نہیں بتا سکتا ہوں۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ نیب کو مکمل طور پر ختم کردینا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ نیب کو سیاستدانوں کے خلاف استعمال کے لیے بنایا گیا تھا۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ نیب کی عدالت میں انصاف نہیں ہے۔

ضمانت پر رہا پی ایم ایل (ن) کے مرکزی رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ نیب والے کہتے ہیں کہ آپ کو ہائی کورٹ تک پہنچائیں گے۔ انہوں ںے استفسار کیا کہ کیا اس ملک میں چور ہم رہ گئے ہیں؟

ن لیگ کی پارلیمانی پارٹی کا اپنی کارکردگی پر اظہار عدم اطمینان

ہم نیوز کے مطابق دوران بریفنگ سابق وزیراعظم نے کہا کہ اس مرتبہ الیکشن کمیشن میں سیاستدانوں نے اثاثوں سے متعلق فارم جمع کرائے ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ وہی فارم بیوروکریٹس اور جج حضرات سے بھی بھروایا جائے۔

پی ایم ایل (ن) کے رہنما نے کہا کہ میرے سارے رشتہ داروں کی جائیدادیں چیک کی گئیں۔ ان کا کہنا تھا کہ میرے رشتہ داروں سے کہا گیا کہ یہ جائیدادیں ان کی نہیں بلکہ شاہد خاقان عباسی کی ہیں۔

انتہائی دکھ بھرے اورغم وغصے کے لہجے میں انہوں نے کہا کہ میری بہو کے والد کو بھی کہا گیا کہ آپ کے نام پر جائیداد شاہد خاقان عباسی کی بے نامی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ای سی ایل میں نام ڈالنا بھی غلط ہے۔

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے اس حوالے سے کہا کہ ضمانت پر ہوں اور اگر ملک سے بھاگتا ہوں تو عدالت کو جوابدہ ہوں۔ انہوں نے کہا کہ نیب عدالت کی سزا پر نااہلی بھی غلط ہے۔

نیب نے ملک کو مفلوج اور معیشت تباہ کر دی، شاہد خاقان عباسی

پی ایم ایل (ن) کے مرکزی رہنما شاہد خاقان عباسی نے استفسار کیا کہ اگر ہائی کورٹ بری کر دے تو کیا واپس سیٹ ہائی کورٹ دلوائے گی؟


متعلقہ خبریں