جب بھی ضرورت پڑی جان دینے سے دریغ نہیں کریں گے، شہید پائلٹ کا آخری انٹرویو

لاہور: قوم کا بہادر سپوت، ونگ کمانڈر نعمان اکرم شہید سپرد خاک

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں شکر پڑیاں کے قریب گر کر تباہ ہونے والے ایف 16 طیارے کے شہید پائلٹ ونگ کمانڈر اکرام نے اپنے آخری انٹرویو میں کہا تھا کہ جب بھی قوم اور ملک کو ضرورت پڑے گی پاک فضائیہ کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی۔

انٹرویو میں شہید پائلٹ نے قوم کے نام پیغام میں کہا تھا کہ پاک فضائیہ کا ہمیشہ سے خاصہ رہا ہے اور ہم نے اپنے بڑوں سے بھی سیکھا اور ہم اسی کی پیروی کررہے ہیں کہ جب بھی قوم اور ملک کو ضرورت پڑی پاک فضائیہ اور ہم ملک کے لیے جان کا نذرانہ دینے سے بھی دریغ نہیں کریں گے۔

اپنے پیغام میں شہید پائلٹ ونگ کمانڈر اکرام نے کہا تھا کہ میں قوم کو یہ پیغام اور گزارش کرنا چاہوں گا کہ آپ اپنا کام جاری رکھیں، سکون سے رہیں۔

مزید پڑھیں: اسلام آباد میں پاک فضائیہ کا ایف 16 طیارہ گر کر تباہ

انہوں نے پاکستانی قوم کو یقین دلاتے ہوئے کہا تھا کہ ہمارا ملک محفوظ ہاتھوں میں ہے۔ پاک فضائیہ پورے پاکستان کی حفاظت کا بیڑا اٹھائے ہوئے ہے۔

خیال رہے کہ پاک فضائیہ کا ایف 16 طیارہ ریہرسل کے دوران اسلام میں شکرپڑیاں کے مقام پر گر کر تباہ ہوگیا تھا جس میں موجود پائلٹ ونگ کمانڈر اکرام شہید ہوئے تھے۔


متعلقہ خبریں