بچوں پر تشدد: روک تھام کے لیے ماڈل کورٹس کا قیام ضروری قرار

بچوں پر تشدد: روک تھام کے لیے ماڈل کورٹس کا قیام ضروری قرار

پشاور: چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر قبلہ ایاز نے بچوں پر کیے جانے والے تشدد کی روک تھام کے لیے ماڈل کورٹس کے قیام کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ کسی کو یقین نہیں ہوتا ہے کہ دی جانے والی سزا پر عمل درآمد ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ دی جانے والی سزاؤں پر عمل درآمد کو یقینی بنانا ہوگا۔

پشاور: بچوں کے ساتھ زیادتی کی روک تھام کے لیے قانون سازی کا فیصلہ

ہم نیوز کے مطابق وہ بچوں پر جنسی تشدد کے انسداد سے متعلق سفارشات کے اجرا کی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔

انہوں ںے کہا کہ حکومت نے بچوں پر تشدد کے انسداد کے لیے سرعام پھانسی دینے پر رائے مانگی تھی۔ انہوں ںے کہا کہ اسلامی نظریاتی کونسل نے حکومت کو سرعام پھانسی پر اپنی رائے اورعدالتی فیصلوں سے آگاہ کردیا ہے۔

چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر قبلہ ایاز نے اپنے خطاب میں کہا کہ زینب قتل کیس کے تفتیشی افسران سے بھی کونسل نے رائے لی تھی۔

بچوں کے ساتھ زیادتی کے واقعات اور حکومتی اقدامات

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے کہا کہ بچوں پر تشدد کے انسداد کے لیے کونسل سفارشات کی روشنی میں خیبرپختونخوا  اسمبلی سب سے پہلے قانون سازی کر رہی ہے۔

چیئرمین ڈاکٹر قبلہ ایاز نے اپنے خطاب میں کہا کہ پولیس بچوں پر جنسی تشدد کی سنگینی سے آگاہ نہیں ہے۔ انہوں ںے زور دے کر کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ خصوصی سیل قائم کیے جائیں جہاں تربیت یافتہ پولیس اہلکار مقدمات کا جائزہ لیں۔

’بچوں کے ساتھ زیادتی کے واقعات میں اضافے کا سبب انصاف کی بروقت عدم فراہمی ہے‘

ہم نیوز کے مطابق چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر قبلہ ایاز نے اس ضمن میں مثال دی کہ برطانیہ میں نسل پرستی کے فسادات سے نمٹنے کے لیے خصوصی عدالتیں قائم کی گئی تھیں۔


متعلقہ خبریں