شہید پائلٹ ونگ کمانڈر نعمان اکرم کو آرمی چیف کا شاندار خراج عقیدت


راولپنڈی: پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے شہید پائلٹ ونگ کمانڈر نعمان اکرم کو شاندار خراج عقیدت پیش کیا ہے۔


پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف نے کہا ہےکہ شہید کے اہلخانہ سے دلی تعزیت کرتا ہوں اور دعا گو ہوں، اللہ تعالیٰ مرحوم کی روح کو جوارِ رحمت میں جگہ دے۔

انہوں نے کہا کہ مادرِ وطن کے لیے اپنی جان وار دینا عظیم خدمت ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد: پاک فضائیہ کا ایف 16 طیارہ تباہ، پائلٹ شہید

یاد رہے کہ آج صبح وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پاک فضائیہ کا ایف 16 طیارہ گر کر تباہ جبکہ طیارے میں موجود پائلٹ ونگ کماندڑ نعمان اکرم شہید ہو گئے تھے۔۔

پاک فضائیہ کا طیارہ 23 مارچ کی تیاریوں کے حوالے سے ریہرسل پر تھا جو گزشتہ ایک ہفتے سے جاری تھی۔ طیارہ آبادی سےدور شکرپڑیاں کے مقام پر جھاڑیوں میں گرا۔

سیکیورٹی اداروں کی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ جائے حادثے کی طرف جانے والے راستوں کو عارضی طور پر بند کر دیا گیا تھا۔


متعلقہ خبریں