کورونا وائرس:اندرون ملک سفر کرنے والوں کی اسکریننگ شروع


پشاور: کورونا وائرس کے خدشے کے پیس نظر خیبر پختونخواہ حکومت نے اندرون ملک پروازوں کے مسافروں کے اسکریننگ کا عمل شروع کردیا ہے۔

سول ایوی ایشن (سی اے اے) کے مطابق محکمہ صحت خیبر پختونخواہ حکومت نے پشاور ایئر پورٹ پر اندرون ملک سفر کرنے والوں کی اسکریننگ کا آغاز کردیا ہے۔

مزید پڑھیں: اٹلی: کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والے پہلے پاکستانی کی تصدیق

سی اے اے اور صوبائی حکومت کے مطابق پشاور ایئرپورٹ پر اندرون آمد (ڈومیسٹک ایرائیول) پر مسافروں کی اسکریننگ کا عمل جاری ہے۔

حکام کے مطابق باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر چار ہیلتھ ڈیسک قائم کردیے گئے ہیں۔ محکمہ صحت خیبر پختونخواہ کی جانب سے 20 رکنی اسٹاف ایئر پورٹ پر تعینات کردیا گیا  ہے۔

خیال رہے کہ صوبہ خیبر پختونخواہ میں اب تک کورونا کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا ہے۔ اس حوالے سے صوبائی حکومت نے بھر پور اقدامات اٹھائے ہیں۔


متعلقہ خبریں