نوجوانوں سے تجربہ شیئر کرنا اچھا لگتا ہے، ڈیل اسٹین


کراچی: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز اسلام آباد یونائیٹڈ کے کھلاڑی ڈیل اسٹین نے کہا ہے کہ نوجوانوں سے تجربہ شیئر کرنا اچھا لگتا ہے، اگر کوئی سیکھنا چاہتا ہے تو اسے سمجھانا بری بات نہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اگر بارش میچ میں مداخلت کرے تو نتائج کچھ بھی آسکتے ہیں، ہمارے کچھ گیمز بارش کی وجہ سے خراب ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل5، ڈیل اسٹین، ہاشم آملہ سمیت 28 کھلاڑی پلاٹینیم کیٹیگری میں شامل

انہوں نے کہا کہ کراچی کنگز کیخلاف ہفتے کو اہم میچ ہے، میں اس گراونڈ میں تیرہ سال پہلے کھیل چکا ہوں، جنوبی افریقہ نے ٹیسٹ میچ جیتا تھا اور میری پانچ وکٹیں تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ جب بھی کھیلیں تو پرفارم اور اچھے نتائج کیلئے کھیلیں۔  ڈیل اسٹین نے کہا کہ پاکستان آکر بہت مزہ آیا اور شائقین بہت زبردست ہیں، یہاں کی فاسٹ باولنگ ہسٹری بہت عمدہ رہی ہے، وقار یونس اور وسیم اکرم جیسے بولرز یہاں رہ چکے ہیں۔

 


متعلقہ خبریں