سندھ اسمبلی کا اجلاس طلب: کورونا کے حوالے سے انتظامات نا مکمل

سندھ اسمبلی کا اجلاس طلب: کورونا کے حوالے سے انتظامات نا مکمل

کراچی: سندھ اسمبلی کا اجلاس جمعہ کی صبح دس بجے طلب کرلیا گیا ہے۔

اسلام آباد: وفاقی کابینہ کی اسکریننگ، اراکین کو کلیئر قرار دے دیا گیا

ہم نیوز کے مطابق سیکریٹری سندھ اسمبلی نے اجلاس بلانے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے۔ سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فردوس شمیم نقوی نے گزشتہ ہفتے اجلاس بلانے کے لیے ریکوزیشن جمع کرائی تھی۔

سندھ اسمبلی کا اجلاس ایک ایسے وقت میں طلب کیا گیا ہے کہ جب ملک کے مختلف شہروں میں کورونا وائرس کے کیسز رپورٹ ہورہے ہیں۔ عالمی ادارہ صحت بھی کورونا وائرس کو عالمی وبا قرار دے چکا ہے۔

حکومت سندھ حفظ ماتقدم کے طور پر سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں کی بندش کا اعلان کرچکی ہے جب کہ مختلف حلقوں کی جانب سے عوامی اجتماعات پر بھی پابندی عائد کرنے کی تجاویز پیش کی جارہی ہیں۔

کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 4382 ہوگئی

ہم نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے اس ضمن میں سیکریٹری سندھ اسمبلی عمر فاروق نے کہا ہے کہ سندھ اسمبلی میں سنیٹائیزر مشینیں موجود نہیں ہیں۔

ایک سوال پر انہوں ںے اعتراف کیا کہ اراکین اسمبلی سمیت موجود اسٹاف کے لیے ماسک اور ہینڈ گلوز بھی دستیاب نہیں ہیں۔

سیکریٹری سندھ اسمبلی عمر فاروق نے کہا کہ ہماری پوری کوشش ہوگی کہ اراکین اسمبلی اور اسٹاف کے لیے درکار لازمی انتظامات مکمل کرلیے جائیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز جب وفاقی کابینہ کا اجلاس منعقد ہوا تھا تو اس میں شرکت کے لیے جانے والے تمام افراد کی اسکریننگ کی گئی تھی۔

کورونا وائرس کو عالمی وبا قرار دے دیا گیا

وفاقی اور صوبائی حکومتیں اس بات پر متفق ہیں کہ کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے لازمی ہے کہ جاری کردہ تمام احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے اور کسی کو بھی استشنیٰ نہ دی جائے۔


متعلقہ خبریں