عزیز میمن قتل: جے آئی ٹی نے دوبارہ پوسٹ مارٹم کی اجازت طلب کرلی

عزیز میمن قتل: جے آئی ٹی نے دوبارہ پوسٹ مارٹم کی اجازت طلب کرلی

محراب پور: مقتول صحافی عزیز میمن کے قتل کی تحقیقات کے لیے قائم کی جانے والی جے آئی ٹی کے سربراہ ایدیشنل آئی جی غلام نبی میمن نے اعتراف کیا ہے کہ پولیس نے اس قدر کام نہیں کیا جتنا کیا جانا چاہیے تھا۔

صحافی عزیز میمن قتل کیس، جے آئی ٹی سربراہ تبدیل

ہم نیوز کے مطابق مقتول صحافی کے لواحقین اور پسماندگان سے ملاقات کے بعد ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے غلام نبی میمن نے کہا کہ عزیز میمن علاقے کے سینئر صحافی تھے اور ان کا قتل انتہائی افسوسناک ہے۔

انہوں ںے کہا کہ جے آئی ٹی نے اپنا کام شروع کردیا ہے اور نتیجہ جلد عوام کے سامنے ہوگا۔ انہوں ںے بتایا کہ آج جے آئی ٹی نے مقتول صحافی کے بھائی ، بیٹوں اور بیوہ کے بیانات لیے ہیں۔

ایڈیشنل آئی جی غلام نبی میمن نے بتایا کہ عزیز میمن کی نعش کا دوبارہ پوسٹ مارٹم کرانے کے لیے ان کے بھائی سے اجازت لے لی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ضرورت پیش آئی تو عدالت سے آرڈر لے کر دوبارہ پوسٹ مارٹم کرایا جائے گا۔

سندھ میں صحافی عزیز میمن کاقتل: جے آئی ٹی کی تشکیل پر تنازع

ہم نیوز کے مطابق جے آئی ٹی کے سربراہ نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ قبل از وقت کچھ بھی نہیں کہہ سکتے ہیں لیکن ہمیں تھوڑا وقت دیں تو نتیجہ سامنے آجائے گا۔

ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن نے کہا کہ حکومت سندھ اور پولیس کی بھرپور اور پوری کوشش ہے کہ شفاف تحقیقات کے نتیجے میں مجرمان پابند سلاسل ہوں اور انہیں قرار واقعی سزا ملے۔

ہم نیوز کے مطابق جے آئی ٹی نے محراب پور کے دورے میں سربراہ غلام نبی میمن کی قیادت میں صحافی کے قتل کی جگہ سمیت اس علاقے کا بھی دورہ کیا جہاں سے نعش برآمد ہوئی تھی۔

صحافی عزیز میمن قتل کیس کی رپورٹ ان کے بھائی نے مسترد کردی

شرکائے جے آئی ٹی نے مقتول صحافی عزیز میمن کے بھائی اور فریادی انجینئر حفیظ میمن سے ملاقات کی اور ان سے مقتول صحافی کے قتل پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کی روح کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔ ٹیم کے ارکین نے کیس کے حوالے سے تفصیلات بھی معلوم کیں۔


متعلقہ خبریں