ونگ کمانڈر نعمان اکرم نے آبادی کو بچانے کے لیے شہادت کو گلے لگایا


اسلام آباد: پاک فضائیہ کے شہید ونگ کمانڈر نعمان اکرم نے شہری آباد کو بڑے نقصان سے بچانے کے لیے شہادت کو گلے لگایا وگرنہ وہ باآسانی ایف-16 طیارے سے نکل سکتے تھے۔

اسلام آباد: پاک فضائیہ کا ایف 16 طیارہ تباہ، پائلٹ شہید

ہم نیوز کے مطابق پاک فضائیہ کے شاہین نے آخری وقت تک طیارے کو آبادی میں گرنے سے بچایا۔

ذمہ دار ذرائع کے مطابق تباہ ہونے والے طیارے کو انہوں نے پاک چائنہ فرینڈ شپ سینٹر میں بھی داخل ہونے سے روکا۔

ہم نیوز نے پاک فضائیہ کے حادثے کا نشانہ بننے والے ایف-16 طیارے کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل بھی کرلی ہے۔

ایف-16 طیارے میں گرنے سے قبل آگ لگی ہوئی تھی۔ آگ طیارے کے پچھلے حصے میں لگی تھی۔ حادثے کا شکار ہونے والا طیارہ شکر پڑیاں میں چاند تارا چوک سے ملحقہ گرین بیلٹ میں گرا۔

پاک فضائیہ کے ایف -16 طیارے کے حادثے میں ونگ کمانڈر نعمان اکرم نے جام شہادت نوش کیا ہے۔

طیارہ گرنے کے بعد دور سے ہی دھویں کے بادل اٹھتے دکھائی دیتے رہے تھے۔ حادثے کے فوری بعد سیکیورٹی اداروں کی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئی تھیں اور انہوں ںے علاقے کو گھیرے میں لے لیا تھا۔

سیکیورٹی فورسز نے جائے حادثے کی جانب جانے والے تمام راستوں کو بھی عارضی طور پر بند کر دیا تھا۔

شہید پائلٹ ونگ کمانڈر نعمان اکرم کو آرمی چیف کا شاندار خراج عقیدت

پاک فضائیہ کا طیارہ 23 مارچ کی تیاریوں کے حوالے سے ہونے والی ریہرسل پر تھا جو گزشتہ ایک ہفتے سے جاری تھیں۔


متعلقہ خبریں