کورونا وائرس، امریکہ کا یورپ پر نئی پابندیاں عائد کرنے کا اعلان

کورونا وائرس، امریکہ کا یورپ پر نئی پابندیاں عائد کرنے کا اعلان

فوٹو: فائل


واشنگٹن: کورونا وائرس کے پھیلاؤ سے نمٹنے کے لیے امریکہ نے یورپ پر نئی پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ سے نمٹنے کے لیے نئی پابندیوں کا اطلاق کیا جا رہا ہے جبکہ آئندہ 30 دن کے لیے یورپ سے امریکہ آنے والوں کے لیے تمام طرح کا سفر معطل رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ پابندیاں سخت ضرور ہیں لیکن ان کا اطلاق برطانیہ پر نہیں ہو گا۔ وائرس کے نئے کیسز کو روکنے کے لیے یورپ سے امریکہ کے ساحل کا سفر بھی 30 دن کے لیے معطل رہے گا۔

امریکی صدر نے کہا کہ یورپ پر نئی پابندیوں کا اطلاق جمعہ کی شب 12 بجے کے بعد سے ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں کورونا وائرس، فرانس میں مزید 15 افراد ہلاک

واضح رہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے برطانیہ میں اب تک 456 افراد متاثر ہو چکے ہیں۔ امریکہ میں بھی کورونا وائرس ایک ہزار 135 افراد کو متاثر کر چکا ہے جن میں سے 38 امریکی شہری موت کے منہ میں جا چکے ہیں۔

کورونا وائرس دنیا کے 122 ممالک تک پہنچ گیا جس کے بعد کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ، 26 ہزار 369 ہو گئی۔ برطانیہ کے مزید 73 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو گئی جس کے بعد برطانیہ میں متاثرہ افراد کی تعداد 456 ہو گئی۔


متعلقہ خبریں