اداکار ٹام ہینکس اور ان کی اہلیہ میں کورونا وائرس کی تصدیق

اداکار ٹام ہینکس اور ان کی اہلیہ میں کورونا وائرس کی تصدیق

فوٹو: فائل


معروف اداکار ٹام ہینکس اور ان کی اہلیہ ریٹا ولسن میں بھی کورونا وائرس کی تصدیق ہو گئی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اداکار ٹام ہینکس نے کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ان کا اور اہلیہ ریٹا ولسن کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ پازیٹو آیا ہے۔

واضح رہے کی ٹام ہینکس اس وقت آسٹریلیا میں اپنی فلم کی تیاری کے سلسلے میں موجود ہیں۔

دوسری جانب فرانس میں کورونا وائرس کے حملوں میں تیزی آ گئی ہے گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران فرانس میں مزید 497 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جس کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد 2 ہزار 281 ہو گئی۔

یہ بھی پڑھیں کورونا وائرس، امریکہ کا یورپ پر نئی پابندیاں عائد کرنے کا اعلان

کورونا وائرس دنیا کے 122 ممالک تک پہنچ گیا جس کے بعد کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ، 26 ہزار 369 ہو گئی۔ برطانیہ کے مزید 73 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو گئی جس کے بعد برطانیہ میں متاثرہ افراد کی تعداد 456 ہو گئی۔


متعلقہ خبریں