مہوش حیات کا پی ایس ایل جنون


پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ مہوش حیات نہ صرف کرکٹ جنون میں مبتلا ہیں بلکہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے تمام میچز پاکستان میں کھلے جانے کی وجہ سے بہت پرجوش بھی ہیں۔ 

مہوش حیات نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن (ایپ) انسٹاگرام پر قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھنچوائی گئی چند تصاویر شیئر کی ہیں۔

تصاویر کے ساتھ اداکارہ نے تحریر کیا ہے کہ میچ کے دوران اسٹیڈیم میں موجود کرکٹ شائقین کا جوش و جذبہ قابل دید تھا۔

انہوں نے یہ بھی لکھا کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا پانچواں سیزن اب تک کا سب سے دلچسپ سیزن ہے۔

صدارتی تمغہ امتیاز حاصل کرنے والی اداکارہ نے لاہو قلندرز کی پشاور زلمی کے خلاف جیت پر بھی خوشی کا اظہار کیا۔

خیال رہے کہ مہوش حیات پشاور زلمی کے لاہور قلندرز کے ساتھ میچ کے دوران اسٹیڈیم میں موجود تھیں۔


متعلقہ خبریں