اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، 1716 پوائنٹس کی کمی

stock-exchange

سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی ، سرمایہ کاروں کے اربوں ڈوب گئے


کراچی: پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز کا اختتام شدید مندی کے رجحان سے ہوا ہے۔ 100 انڈیکس میں 1716 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

 

آج کاروبار کا آغاز ہی منفی زون میں ہوا جس کے سبب ابتدائی ایک گھنٹے میں 800 سے زائد پوائنٹس کی کمی ہوئی تھی۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ کو شدید مندی کے سبب کاروبار روک دیا گیا تھا

کاروباری ہفتے کے چوتھے روز 100انڈیکس میں 1324پوائنٹس کی کمی ہوئی جس کے سبب تجارتی سرگرمیاں جزوی طور پر معطی کر دی گئی ہیں۔

اسکرین شاٹ

 

اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز جمعرات کو کاروبار کا آغاز منفی زون  میں ہی ہوا۔ کے ایس ای 100 انڈیکس میں کاروبار کے آغاز پر ہی 803 پوائنٹس کی کمی ہو گئی اور انڈیکس 36 ہزار 870 پوائنٹس تک گر گیا تھا۔

بعد ازاں کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس میں 1716 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد کاروبار کا اختتام 35 ہزار 969 کی سطح پر ہوا ہے۔

مندی کے سبب کاروباری سرگرمیاں  معطل ہونے سے قبل 100 انڈیکس36348 پر تھا اور141,367,680 شیئرز کا لین دین ہوا جن کی مالیت6,540,077,385 پاکستانی روپے رہی۔

گزشتہ روز بدھ کو اسٹاک مارکیٹ کا اختتام 22 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 37 ہزار 673 پوائنٹس پر ہوا تھا۔

یہ بھی پڑھیں پاکستان: بیرون ملک سے آنے والی ترسیلات زر میں اضافہ

منگل کے روز کاروبار کے اختتام پر100 انڈیکس میں 636 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا اور225,939,560 شیئرز کا لین دین ہوا جس کی مالیت پاکستانی روپوں میں 15,473,039,656 پاکستانی روپے رہی۔

کاروباری ہفتے کے پہلے روزاسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز38218 سے ہوا اور شدید مندی کے سبب اختتام 1160 پوائنٹس کی کمی پر ہوا تھا۔


متعلقہ خبریں