کورونا وائرس کا خوف، انگلینڈ کے کھلاڑیوں پر سیلفی بنانے، ہاتھ ملانے پر پابندی عائد

کورونا وائرس کا خوف، انگلینڈ کے کھلاڑیوں پر سیلفی بنانے، ہاتھ ملانے پر پابندی عائد

فوٹو: فائل


کولمبو: کورونا وائرس کی وجہ سے انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں پر سلفی بنانے، ہاتھ ملانے اور آٹو گراف دینے پر پابندی عائد کر دی گئی۔

کورونا وائرس کے خوف کے باعث انگلینڈ کرکٹ بورڈ (ای سی بی) نے اپنی ٹیم کو دورہ سری لنکا کے دوران کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کر دی۔

انگلینڈ کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں برطانیہ کی نیشنل ہیلتھ سروس نے عالمی ادارہ صحت کے مشورے کے مطابق ٹیم کو حفاظتی تدابیر پر سختی سے عمل کرنے کا حکم دے دیا۔

کورونا وائرس کے پیش نظر انگلینڈ کرکٹ ٹیم نہ صرف شائقین کے ساتھ سیلفی لینے سے گریز کرے گی بلکہ عوامی مصروفیات کو بھی محدود کرے گی۔

ای سی بی کی ہدایت کے مطابق دورہ سری لنکا کے دوران انگلش کھلاڑی کسی سے ہاتھ ملانے کے بجائے مکے سے مکا جوڑیں گے۔

یہ بھی پڑھیں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی: دلبر حسین اور پشاور زلمی کے کھلاڑیوں پر جرمانہ عائد

واضح رہے کہ انگلینڈ کرکٹ ٹیم اس وقت سری لنکا کے دورے پر ہے جہاں وہ دو ٹیسٹ میچز کھیلے گی۔ انگلینڈ اور سری لنکا کے مابین دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ کا حصہ ہے۔


متعلقہ خبریں