یورپین چیمپئنز لیگ: چھ بار چیمپئن لیور پول کو اٹلیٹکو میڈرڈ کے ہاتھوں شکست

یورپین چیمپئنز لیگ: دفاعی چیمپین لیور پول کو اٹلیٹکو میڈرڈ کے ہاتھوں شکست

فائل فوٹو


یورپین چیمپئنز لیگ میں دفاعی چیمپین انگلش کلب لیورپول کواسپینش کلب اٹلیٹکو میڈرڈ کے ہاتھوں شکست ہو گئی ہے۔

اسپینش کلب نے دو کے مقابلے میں تین گول سے دفاعی چیمپین کو ہرایا۔ چھ مقابلوں میں سے لیور پول کی یہ مسلسل چوتھی شکست تھی۔ خیال رہے کہ لیورپول یورپین چیمپئنز لیگ کی چھ بار چیمپئن رہ چکی ہے۔

دوسری جانب یورپین چیمپئنز لیگ میں فرانسیسی کلب پیرس سینٹ جرمین نے کامیابی حاصل کرتے ہوئے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔ پری کوارٹر فائنل میں پیرس سینٹ جرمین نے جرمن کلب بورشیا ڈورٹمنڈ کو دو صفر سے شکست دی۔ فاتح ٹیم کی طرف سے نیمار اور ویلاسکو نے ایک ایک گول کیا۔


متعلقہ خبریں