وزیر اعظم نے کورونا وائرس کے معاملے کو سنجیدہ نہیں لیا، وزیر اطلاعات سندھ

فواد چوہدری اپنی نوکری پکی کر رہے ہیں، وزیر اطلاعات سندھ

فوٹو: فائل


کراچی: وزیر اطلاعات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے کورونا وائرس کے معاملے کو سنجیدہ نہیں لیا۔ صرف معاون خصوصی برائے صحت ہی متحرک نظر آتے ہیں۔

وزیر اطلاعات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے ہم نیوز کے پروگرام صبح سے آگے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کو کورونا وائرس کے مسئلے پر چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ سے بات کرنی چاہیے تھی۔

انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کے حملوں کے دوران سندھ میں بیرون ملک سے ایک ہزار 500 افراد آئے اور ان تمام افراد سے ہی رابطہ کر کے ان کی اسکریننگ کی گئی۔

وزیر اطلاعات سندھ نے کہا کہ کورونا وائرس سے متاثر افراد میں سے 3 لندن سے آئے تھے تاہم سندھ میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد صحت یاب ہو رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کورونا وائرس کے معاملے پر خصوصی نظر رکھے ہوئے ہیں اور روزانہ کی بنیاد پر اجلاس ہوتے ہیں جس میں کورونا وائرس سے بچاؤ کے اقدامات کا جائزہ لیا جاتا ہے۔ کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے وزیر اعلیٰ سندھ نے فنڈز بھی مختص کیے ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں ناراض رہنما ساتھ نہیں رہنا چاہتے تو نکال دیں گے، شاہدخاقان

اسکولوں کی چھٹیوں سے متعلق بات کرتے ہوئے ناصر حسین شاہ نے کہا کہ سندھ میں اسکولوں کی چھٹیاں نہ بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاہم حتمی فیصلہ جمعہ یا ہفتے تک کر دیا جائے گا۔


متعلقہ خبریں