کراچی کی ترقی پاکستان کی ترقی ہے، وزیراعظم

وزیر اعظم 27 ستمبر کو جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے

فوٹو: فائل

کراچی: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کراچی کی ترقی پاکستان کی ترقی ہے، ملک کے معاشی حب کی ترقیاتی ضروریات  اور عوام کو درپیش مسائل کا مکمل ادراک ہے۔

یہ بات انہوں نے گورنر سندھ عمران اسماعیل سے ملاقات کے دوران کہی جس کے دوران صوبہ سندھ کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں شہر قائد میں وفاقی حکومت کی جانب سے حال ہی میں مکمل کیے جانے والے اور جاری ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔

وزیرِ اعظم نے وفاقی حکومت کی جانب سے تکمیل شدہ ترقیاتی منصوبوں  کے حوالے سے گورنر سندھ کے کردار کو سراہا۔

عمران خان نے کہا کہ شہر کی ترقی کے حوالے سے وفاقی حکومت اپنا کردار ادا کرنے کی بھرپور کوشش کر رہی ہے۔

اس موقع پر انہوں نے ہدایت دی کہ ترقیاتی منصوبوں کی بھی جامع منصوبہ بندی کی جائے۔

متعلقہ خبریں

ٹاپ اسٹوریز