اسلامی نظریاتی کونسل کا زینب بل الرٹ تبدیل کرنے کی سفارش

اسلامی نظریاتی کونسل کا زینب بل الرٹ تبدیل کرنے کی سفارش

فوٹو: فائل


اسلام آباد: اسلامی نظریاتی کونسل نے زینب بل الرٹ تبدیل کرنے کی سفارش کر دی۔

چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر قبلہ ایاز نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بچوں پر جنسی تشدد کی روک تھام کے لیے اسلامی نظریاتی کونسل نے دو روزہ اجلاس میں غور کیا جس میں مختلف سفارشات پیش کی گئیں۔

اسلامی نظریاتی کونسل کی سفارشات کے مطابق جنسی زیادتی روکنے کے لیے خصوصی عدالتیں اور خصوصی پولیس اسٹیشن قائم کیے جائیں اور لوکل سطح پر خصوصی سیل بھی قائم کیے جائیں کیونکہ ایف آر آئی کے اندراج میں تاخیر رہی ہیں۔

ڈاکٹر قبلہ ایاز نے بتایا کہ بڑھتے ہوئے حراسگی کے واقعات پر بھی اسلامی نظریاتی کونسل نے غور کیا۔ سال 2003 اور بعد میں جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کی متعارف کردہ پالیسیوں کی بھرپور جانچ پڑتا یعنی اکیڈمک آڈٹ کے لیے اعلیٰ سطح کی کمیٹی قائم کرنے کی سفارش کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ زینب الرٹ بل خوش آئند ہے البتہ ہمیں اس بل پر تحفظات ہیں۔ زینب الرٹ بل کے نام اور بچے کی تعریف پر کونسل کو اعتراض ہے۔

عورت مارچ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عورت مارچ پر اسلامی نظریاتی کونسل نے غور کیا معاملے پر ایک علمی و فکری نشست کا اہتمام کیا جائے گا۔

چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل نے کہا کہ کونسل شہید مقدس اوراق کو بذریعہ کیمیکل تحلیل کرنے کو درست قرار دیتی ہے تاہم اس کے آداب کو ملحوظ خاطر رکھا جانا ضروری ہے۔

یہ بھی پڑھیں وزیر اعظم نے کورونا وائرس کے معاملے کو سنجیدہ نہیں لیا، وزیر اطلاعات سندھ

انہوں نے کہا کہ ڈاکٹرز اگر تجویز کریں کہ عمرہ و زیارات سے گریز کریں تو سفر کو محدود کیا جانا چاہیے اور جہاں وبائی امراض ہوں اس متاثرہ علاقے کے افراد دیگر شہروں میں آنے جانے سے گریز کریں۔


متعلقہ خبریں