پاک افغان سرحد طورخم پر 2 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق

طالبان نے طورخم بارڈر کا کنٹرول سنبھال لیا

فوٹو: فائل


اسلام آباد: پاک افغان سرحد طورخم پر دو افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو گئی۔

نمائندہ ہم نیوز کے مطابق طورخم سرحد پر جن دو افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے ان میں سے ایک کا تعلق پاکستان اور دوسرے کا تعلق افغانستان سے ہے۔

متاثرہ پاکستانی شخص محمد اصغر افغانستان میں موجود سفارت خانے میں ملازم ہے جسے پشاور اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ افغان شخص محمد کامران کو طورخم سرحد پر موجود امیگریشن عملے نے واپس افغانستان بھیج دیا۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے پاک افغان سرحد باب دوستی گزشتہ 10 روز سے بند ہے اور ہر طرح کی آمدورفت معطل ہے۔ حکام کے مطابق سرحد کی بندش سے نیٹو سپلائی، افغان ٹرانزٹ ٹریڈ اور سینٹرل ایشیائی ممالک کے ساتھ تجارتی سرگرمیاں معطل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں کورونا وائرس، امریکہ کا یورپ پر نئی پابندیاں عائد کرنے کا اعلان

پاکستان سے تازہ پھل اور سبزیوں کی افغانستان اور وسط ایشیائی ممالک کو برآمد بھی معطل ہے۔

واضح ہے کہ پاکستان میں اب تک 20 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں جن میں سے دو افراد صحت یاب ہونے کے بعد گھر منتقل ہو گئے۔


متعلقہ خبریں