گلگت بلتستان میں کورونا کا نیا کیس آگیا

کورونا وائرس، صدی کی خطرناک ترین وبا کا ایک سال مکمل

فوٹو: فائل


گلگت بلتستان میں کورونا کا ایک اور کیس سامنے آگیا ہے۔ حکام کے مطابق31 سالہ شخص میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے جس کا تعلق شگر کے علاقے سے ہے۔

محکمہ اطلاعات گلگت بلتستان کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق گلگت بلتستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد3ہوگئی ہے۔

ترجمان گلگت بلتستان فیض اللہ فراق نے کے مطابق ورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کے لیے 130 آئی سو لیشن رومز قائم کردیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:کورونا وائرس کو عالمی وبا قرار دے دیا گیا

انہوں نے ہدایت کی کہ اسکریننگ کے عمل کو ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے، صوبہ گلگت بلتستان میں کورونا مریضوں کی تصدیق کوئی نیک شگون نہیں ہے۔ صوبائی حکومت نے تمام داخلی راستوں پر اسکریننگ یقینی بنانے کی ہدایت کر رکھی ہے۔

ہم نیوز کو ترجمان صوبائی حکومت فیض اللہ فراق نے بتایا کہ آٹھ مشتبہ افراد کے نمونے لیبارٹریز کو بھیج دیے گئے ہیں جن کی رپورٹس کا انتظار ہے۔

پاکستان میں مجموعی طور پر کورونا کیسز کی تعداد بیس ہو گئی ہے۔ بلوچستان نے تعلیمی اداروں کی تعطیلات میں اضافہ کردیا ہے جب کہ سندھ حکومت تاحال کوئی فیصلہ نہیں کر پائی ہے۔

پاک افغان بارڈر کی بندش میں مزید ایک ہفتے تک توسیع کر دی گئی ہے۔ افغان مہاجرین کی رضاکارانہ طور پر واپسی بھی تعطل کا شکار ہے۔

پنجاب حکومت نے کورونا وائرس پھیلنے کے خدشے کے پیش نظر صوبے بھر میں میڈیکل ایمرجنسی کا اعلان کر دیا ہے اور چھٹیوں پر گئے میڈیکل عملے کی چھٹیاں منسوخ کر کے واپس بلا لیا گیا ہے۔

 


یہ فوری خبر ہے۔ مزید تفصیلات اور معاملے کے درست حقائق جاننے کے لئے اس صفحہ کو ریفریش کریں۔
متعلقہ خبریں