پی ایس ایل جوڑی ایرن ہالینڈ اور بین کٹنگ شادی کی شاپنگ میں مصروف

پی ایس ایل جوڑی ایرن ہالینڈ اور بین کٹنگ شادی کی شاپنگ میں مصروف

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے لیے پاکستان آئی آسٹریلوی جوڑی بین کٹنگ اور ان کی منگیتر ایرن ہالینڈ اپنی شادی کے لیے ملبوسات وغیرہ کی شاپنگ یہاں پاکستان سے کر رہے ہیں۔

پی ایس ایل میں ایک طرف ٹیمیں  پلے آف میں جگہ بنانے کے لیے سرتوڑ کوششیں کررہی ہیں تو دوسری جانب بین کٹنگ اور ایرن ہالینڈ پاکستان میں اپنی شادی کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: مہوش حیات کا پی ایس ایل جنون

کوئٹہ گلیڈیٹرز کے کھلاڑی بین کٹنگ اور پی ایس ایل میں پریزنٹر کے فرائض سرانجام دینے والی ایرن ہالینڈ پاکستان سے اپنی شادی کے لیے شاپنگ کر رہے ہیں۔

دونوں نے سوشل میڈیا  پر پیغامات کے ذریعے اپنے مداحوں کو اس بارے میں بتایا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

Found my wedding Suit @erinvholland !!

A post shared by Ben Cutting (@cuttsy_31) on

سوشل میڈیا پر بین کٹنگ نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مونوگرام کے ساتھ روایتی جامنی رنگ کے کورٹ اور پیلی ٹائی کے ساتھ ایک تصویر شیئر کی ہے۔

اس پوسٹ میں انہوں نے اپنی منگیتر ایرن ہالینڈ کو ٹیگ کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں شادی کا جوڑا مل گیا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

Playing dress-ups at beautiful local designer @saniamaskatiya today.. Wedding dress @cuttsy_31 ?? ??‍♀️

A post shared by ERIN HOLLAND (@erinvholland) on

دوسری جانب ایرن ہالینڈ نے بھی پاکستان کے مقامی عروسی لباس زیب تن کیے تصویریں شیئر کیں اور بین کٹنگ سے شادی کے جوڑے سے متعلق سوال بھی کیا۔

سوشل میڈیا صارفین کا اس پر  بھرپور ردعمل سامنے  آیا ہے۔ دنیا بھر میں موجود ایرن اور بین کٹنگ کے مداحوں نے ان تصاویر کے لیے پسندیدگی کا اظہار کیا اور پی ایس ایل جوڑی سے شادی سے متعلق سوالات بھی کیے۔


متعلقہ خبریں