کراچی: پی ایس ایل میچز کیلئے ہیلتھ ایڈوائزری جاری


کراچی: محکمہ صحت نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میچز کے پیش نظر نیشنل اسٹیڈیم کے لئے ہیلتھ ایڈوائزری جاری کردی۔

ایڈوائزری کے مطابق 15 دن کے دوران بیرون ممالک سے آنے والے افراد کا اسٹیڈیم میں آنا ممنوع ہوگا جبکہ ایسے کسی شخص کو ٹکٹ خریدنے کی بھی اجازت نہیں ہوگی۔

مزید پڑھیں: پی ایس ایل 5، کراچی کنگز اور لاہور قلندرز آج ٹکرائیں گے

کوئی بھی شخص جس میں نزلہ، بخار، کھانسی اور  وائرس کی علامات ظاہر ہوں ان کو اسٹیڈیم  داخلے کی اجازت نہیں ہوگی جبکہ سانس کے امراض میں مبتلا افراد کا بھی اسٹیڈیم میں داخلہ منع ہے۔

ہیلتھ ایڈوائزری میں کہا گیا کہ اسٹیڈیم میں تمام افراد ایک دوسرے سے سیٹوں پر 3 فٹ کے فاصلے سے بیٹھیں، تمام شائقین کرکٹ سینیٹائزر اور پانی کا استعمال کریں۔

مزید جانیں: وہ لمحہ جب لاہور کے کپتان اپنے ہی کھلاڑیوں کے نام بھول بیٹھے

کھانسی اور چھینک کے درمیان تمام افراد منہ ضرور ڈھانپیں، اسٹیڈیم میں تھوکنے اور چہرے کو بار بار چھونے سے احتیاط کریں۔

مزید معلومات کے لیے کمشنر آفس کراچی میں کورونا وائرس کے حوالے سے قائم کنٹرول روم سے رابطہ کریں۔


متعلقہ خبریں