سونے کی قیمت میں 600 روپے کمی

gold rate

کراچی: کاروباری ہفتے کے چوتھے روز سونے کی فی تولہ قیمت میں 600 روپے کمی ہوئی ہے۔

ہم نیوز کے مطابق 600 روپے کمی کے بعد 94400روپے فی تولہ ہوگئی۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 514 روپے کی کمی کے بعد 80932 روپے ہوگئی ہے۔

مزید پڑھیں: ڈالر مزید 58 پیسے مہنگا

دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچنج میں کاروبار کے اختتام پر شدید مندی ریکارڈ کی گئی۔

100 انڈیکس میں 1716 پوائنٹس کی کمی آئی اور یہ 37 اور 36 ہزار کی نفسیاتی حد برقرار نہ رکھ سکا۔

انڈیکس 37673 سے گر کر 35956 کی سطح پر بند ہوا۔

انٹربینک میں ڈالر آج 58 پیسے مہنگا ہوگیا ہے جس کے بعد یہ 8 ماہ کے بعد 159 کی سطح پر پہنچ گیا۔


متعلقہ خبریں