کورونا وائرس کے باعث اسپینش فٹ بال لیگ ’لا لیگا‘ کے میچز معطل


میڈریڈ: اسپین کی فٹ بال لیگ ’ لا لیگا‘ کے اگلے دو راؤنڈز کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر معطل کر دیئے گئے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اطالوی فٹ بال لیگ ’سری اے‘ میں کریسٹیانو رونالڈو کی ٹیم  یووینٹس کے کھلاڑی روگانی میں بھی کورونا وائرس کی تصدیق ہو گئی ہے۔

روگانی اور رونالڈو نے ایک روز قبل ہی چیمپئنز لیگ کے میچ میں حصہ لیا تھا ۔ یووینٹس کےدیگر کھلاڑیوں کے بھی ٹیسٹ کروائے جانے کا امکان ہے۔

کورونا وائرس کا خوف، انگلینڈ کے کھلاڑیوں پر سیلفی بنانے، ہاتھ ملانے پر پابندی عائد

اس سے پہلے اٹلی میں کورونا وائرس کے تیزی سے پھیلنے کی وجہ سے اٹالین سیریز اے کے میچ کے دوران یووینٹس اور انٹرمیلان کا میچ خالی اسٹیڈیم میں کھیلا گیا۔ اسٹار فٹبالر رونالڈو تماشائی نہ ہوتے بھی فرضی طور پر مداحوں سے ہاتھ ملاتے رہے۔

دوسری جانب  امریکی باسکٹ بال لیگ نے ایک کھلاڑی میں کورونا کی تصدیق کے بعد تمام مقابلے ملتوی کر دیئے۔

انگلش کرکٹ بورڈ نے اپنے کرکٹرز کو دورہ سری لنکا میں تماشائیوں سے دور رہنےکی ہدایت کر دی۔ کرکٹرز کو ہاتھ ملانے، آٹو گراف دینے اور تماشائیوں کا موبائل لے کر سیلفی بنانے سے بھی روکا گیا ہے۔

چیمپینز لیگ میں اٹلیٹکو میڈرڈ کے خلاف لیور پول کے میچ میں کوچ نے شائقین سے ہاتھ نہ ملایا۔ میچ کے دوران دونوں کوچز نے بھی ہاتھ نہیں ملائے بلکہ کہنی ٹکرا کر نیک خواہشات کااظہار کیا۔

 


متعلقہ خبریں