سلیکٹڈ حکومت سے چھٹکارہ حاصل کرنا ہے، رانا ثنااللہ

فائل فوٹو


راولپنڈی: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ  نا اہل اور سیلیکٹڈ حکومت سے چھٹکارا حاصل کرنا ہے۔ انہوں نے وکلا کو پارٹی کا پراول دستہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ حکومت سے چھٹکارہ حاصل کرنے کے لیے  حاصل کرنے کے لیے جمہوری طور پر اکٹھے ہونا ہے۔

ن اور ق لیگ کے رابطے پنجاب حکومت گراسکتے ہیں، رانا ثنااللہ کا انکشاف

ہم نیوز کے مطابق جوڈیشل کمپلیکس میں وکلا سے خطاب کرتے ہوئے انہوں ںے کہا کہ ہم نے بد ترین انتقامی کارروائیوں کا سامنا کیا ہے لیکن ہمیشہ جمہوری و آئینی طریقہ اپنایا ہے۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ حکومت پہ تنقید کرنے والوں کو نیب نوٹس بھیج دیتی ہے۔ انہوں ںے دعویٰ کیا کہ ایف آئی اے کے ڈی جی کو وزیراعظم نے میرے خلاف مقدمہ بنانے کا کہا۔ ان کا کہنا تھا کہ 24 تاریخ کو مجھے لاہور ہائی کورٹ نے ضمانت دی اور 27 کو نیب نے نوٹس بھیج دیا۔

سابق وزیر قانون پنجاب رانا ثنا اللہ نے کہا کہ 2014 سے کنٹینر پر چڑھ کر کسی کی بھی عزت محفوظ نہیں رہنے دی ہے۔ انہوں ںے کہا کہ ہم نے وزیراعظم کو شادی پر مبارکباد دی تو غصہ ہو گئے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس قوم کو کنٹینر پہ چڑھ کر بہت بڑا دکھ دیا گیا ہے۔

میری خاموشی کی بہت ساری وجوہات ہو سکتی ہیں، مریم نواز

موجودہ حکومت پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے رکن قومی اسمبلی رانا ثنا اللہ نے کہا کہ انتخابات سے 100 دن قبل جو میٹنگ کی گئی اس میں بڑے بڑے دعوے کیے گئے تھے۔

پی ایم ایل (ن) کے مرکزی رہنما نے کہا کہ اس وقت کہا گیا تھا کہ وزیراعظم 200 ارب ڈالرز لا کر 100 ارب ڈالرز سے قرضہ اتاریں گے اور باقی 100 ارب دالرز عوام پر لگائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ 50 لاکھ گھر بنانے کا دعویٰ بھی کیا گیا تھا۔

ہم نیوز کے مطابق رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان نے کہا تھا کہ دس ارب ڈالرز کی منی لانڈرنگ کی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک سے 100 دن میں کرپشن اور منی لانڈرنگ ختم کرنے کا بھی جھوٹ بولا گیا کیونکہ ابتدائی 100 دنوں میں کچھ بھی نہیں ہوا مگر پھر کہا کہ ایک سال میں سب ٹھیک ہوجائے گا۔ انہوں ںے کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ اب دوسرا سال بھی مکمل ہونے والا ہے۔

پنجاب کے سابق صوبائی وزیر نے الزام عائد کیا کہ وزیراعظم عمران خان کے دوستوں نے چینی اور آٹے کا بحران پیدا کر کے 100 سے 150 ارب روپے غریب آدمی کی جیب سے نکلوائے ہیں۔ انہوں ںے کہا کہ چینی کی قیمت میں ایک روپے اضافے سے ایک ارب روپے کا فائدہ ہوتا ہے۔ انہوں نے استفسار کیا کہ انکوائری رپورٹ کب عوام کے سامنے لائی جائے گی۔

ہماری کرپشن کا ٹرائل ٹی وی پر دکھایا جائے، شاہد خاقان عباسی

ہم نیوز کے مطابق جوڈیشل کمپلیکس میں وکلا برادری سے خطاب کرتے ہوئے انہوں ںے کہا کہ فارن فنڈنگ کیس میں 26 اکاؤنٹس ہیں لیکن ان میں سے صرف آٹھ ظاہر کیے گیے ہیں۔

رکن قومی اسمبلی رانا ثنا اللہ نے حکومت پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ قوم سے جھوٹ بول کر حالات بہتر کرنے کا دعویٰ کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ گزرے دو سالوں میں حکومت اور معیشت کا برا حال ہوگیا ہے اور عام آدمی کے کاروبار کو ختم کردیا گیا ہے۔

ہم نیوز کے مطابق رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ اس وقت صورتحال یہ ہے کہ جو آدمی دس کروڑ کی فیکٹری چلا رہا ہے وہ بھی پریشان ہے اور ریڑھی لگانے والا بھی پریشان ہے۔ انہوں ںے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بیش بہا اضافہ کیا گیا۔

نواز شریف کی امریکی، برطانوی اسٹیبلشمنٹ سے ملاقات کی تردید نہیں کروں گا، رانا ثناءاللہ

انہوں نے دریافت کیا کہ وزیر اعظم ہاؤس کو یونیورسٹی بنانے کا دعویٰ بھی کیا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو بتایا جائے کہ وزیراعظم ہاؤس میں اب کون رہتا ہے؟


متعلقہ خبریں