خاموشی کی بہت ساری وجوہات ہو سکتی ہیں، مریم نواز



اسلام آباد: سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہےکہ میری خاموشی کی بہت ساری وجوہات ہو سکتی ہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ شاہد خاقان عباسی میرے بڑی بھائی ہیں انہوں نے بہت بہادری سے جیل کاٹی اور مشکلات کا مقابلہ کیا ہے، ان کی جتنی بھی تعریف کی جائے وہ کم ہے۔

انہوں نے بتایا کہ نواز شریف نے ایسا نہیں کہا کہ میں مریم کے بغیر علاج نہیں کراوں گا۔ میرے بہن بھائی میاں صاحب کی خدمت کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: نواز شریف کی صحتیابی مریم نواز کی لندن موجودگی سے مشروط

مریم نواز نے کہا کہ اگر عدالت نے اجازت نہیں دی تو میں اپنے والد سے یہی کہوں گی کہ وہ جلد ازجلد اپنا علاج کرائیں۔

ان کا کہنا تھا کہ جب مجھے میری پارٹی قیادت ہدایت دے گی تو میں آگے آ کر اپنا کردار ادا کروں گی، اس وقت میں پارٹی ڈسپلن میں ہوں اور اس کی پابند ہوں۔

انہوں نے کہا کہ جتنی مجھے نواز شریف کی فکر ہے اس سے زیادہ پاکستان کی عوام کی بھی فکر ہے جو غربت کی چکی میں پس رہے ہیں۔


متعلقہ خبریں