گورنر پنجاب سے ناراض ن لیگی اراکین اسمبلی کی ملاقات


لاہور: مسلم لیگ نواز کے تین ناراض اراکین اسمبلی نے گورنر پنجاب چودھری محمد سرور سے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی۔

گورنر پنجاب سے ملاقات میں ن لیگی اراکین اسمبلی نشاط ڈاہا، اظہر عباس چانڈیو اور فیصل نیازی کی پارٹی سے ناراضی اور سیاسی صورتحال سمیت دیگر ایشوز پر بات چیت کی گئی۔

گورنر پنجاب نے کہا کہ عوامی مسائل کے حل کے لیے اپوزیشن کے اراکین بھی حکومت سے مل سکتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن سے عوامی خدمت کے جذبے سے جو بھی آئے گا ہم اس کو خوش آمدید کہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ آج اپوزیشن کے لوگ بھی سمجھ رہے ہیں کہ وزیراعظم عمران خان ہی ملک کو مسائل سے نجات دلا سکتا ہے، ہم سیاسی اور ذاتی مفادات سے بالاتر ہو کر ملک و قوم کے لیے سوچ رہے ہیں۔

اس موقع پر نشاط ڈاہا نے کہا کہ صرف ہم تین ہی نہیں پارٹی سے اور بھی لوگ ناراض ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ موجودہ حکومت ملک کو مضبوط اور خوشحال بنائے گی۔


متعلقہ خبریں